اترپردیش میں حکمراں سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے نام اور انتخابی نشان ’سائیکل‘ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے آج دیر شام تک فیصلہ آنے کا امکان ہے۔
انتخابی کمیشن کے سرکاری ذرائع نے یہاں یو این آئی کو بتایا کہ
کمیشن نے دونوں گروپوں سے موصولہ دستاویزات اور ان کے ساتھ ہوئی سماعت کے بعد معاملے کی پوری تفتیش کرکے اسکریننگ کے عمل کو مکمل کر لیا ہے اور اسے اس سلسلے میں آج فیصلہ کرناہے۔
ذرائع نے دیر شام تک فیصلہ آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔